QR CodeQR Code

پنجاب کابینہ کے 7 وزرا کی نواز شریف کی ضمانت کی بھرپور مخالفت

25 Feb 2020 18:56

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں چیف سیکریٹری اعظم سلیمان نے نوازشریف کی ضمانت پر گفتگو کا آغاز کیا جب کہ سیکریٹری داخلہ مومن آغا نے کابینہ کو ضمانت کے معاملے کی کارروائی پر بریف کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت کے معاملے پر پنجاب کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں چیف سیکریٹری اعظم سلیمان نے نوازشریف کی ضمانت پر گفتگو کا آغاز کیا جب کہ سیکریٹری داخلہ مومن آغا نے کابینہ کو ضمانت کے معاملے کی کارروائی پر بریف کیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے 7 وزرا نے نواز شریف کی ضمانت کی بھرپور مخالفت کی جب کہ اہم وزرا خاموش رہے، اس کے بعد تمام وزرا نے حتمی فیصلے کا اختیار وزیر اعلیٰ کو دیا۔ اجلاس کے دوران ڈاکٹر اختر ملک اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے غلط رپورٹس بنائیں اور غلط رپورٹس کے باعث نوازشریف باہر چلے گئے۔ اس موقع پر وزیر صحت یاسمین راشد نے کابینہ میں وضاحت پیش کی کہ کوئی غلط رپورٹ نہیں بنائی گئی۔ بعدازاں کابینہ ارکان نے متفق ہوکر کہا کہ جو فیصلہ وزیر اعلیٰ کریں ہمیں قبول ہوگا جب کہ ساتھ ہی تجویز بھی پیش کی کہ وفاقی حکومت کی رائے بھی لے لی جائے۔ کابینہ ارکان کی رائے پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وفاقی حکومت آن بورڈ ہے اور تمام کاروائی سے آگاہ رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شواہد کے بعد نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہیں دے سکتے۔


خبر کا کوڈ: 846702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846702/پنجاب-کابینہ-کے-7-وزرا-کی-نواز-شریف-ضمانت-بھرپور-مخالفت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org