0
Tuesday 25 Feb 2020 19:29

حکمران جماعت کے متحد نہ ہونے کیوجہ سے ملک چلانا مشکل ہے، جہانگیر ترین کا اعتراف

حکمران جماعت کے متحد نہ ہونے کیوجہ سے ملک چلانا مشکل ہے، جہانگیر ترین کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف اپنے اتحادیوں کو مناتے مناتے خود تقسیم کا شکار ہوگئی ہے اور اس بات کا اعتراف پارٹی کے مرکزی اور اہم سمجھے جانے والے رہنما جہانگیرخان ترین نے بھی کیا ہے۔ نجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا متحد نہ ہونا بہت دکھ کی بات ہے اور ٹیم متحدہ نہ ہو تو ملک چلانا مشکل ہو جاتا ہے۔ جہانگیرخان ترین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں تقسیم ایک حقیقت ہے اور اس انکار ممکن نہیں، ہم متحد ٹیم نہیں ہیں اور تقسیم نہیں ہونی چاہیے۔ خیال رہے گزشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب سے تعلق رکھنے والے ناراض اراکین نے’سپرمیسی آف پارلیمنٹ گروپ بنایا تھا جس میں  ابتدائی طور پر اس میں 20 اراکین اسمبلی شامل تھے۔ مذکورہ گروپ نے اپنا پہلاباضابطہ اجلاس 23 جنوری کو طلب کیا تھا۔ ناراض اراکین کو منانے کے لیے اہم حکومتی شخصیات نے ملاقات کا پیغام بھیجا تھا جو قبول نہیں کیا گیا تھا۔ ناراض اراکین کا کہنا تھا کہ ان کی ملاقات وزیراعظم عمران خان سے کرائی جائے کیونکہ ان کے مطالبات و تحفظات صرف وہی دور کرسکتے ہیں۔ قبل ازیں جہانگیرترین اور شاہ محمودقریشی کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی آتی رہی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 846712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش