0
Tuesday 25 Feb 2020 19:58

سوست ڈرائی پورٹ پر اربوں کی کرپشن کی تحقیقات شروع

سوست ڈرائی پورٹ پر اربوں کی کرپشن کی تحقیقات شروع
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو سب آفس گلگت نے سوست ڈرائی پورٹ سے ٹیکس وصولیوں میں اربوں کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی، نیب نے یہ تحقیقات گزشتہ دو سال کے دوران ٹیکس اور دیگر وصولیوں کی مد میں حاصل رقم میں واضح فرق آنے کے بعد شروع کی ہے۔ نیب کسٹم حکام کی ٹیکس وصولی میں کی گئی خوردبرد پر تحقیقات کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق نیب گلگت بلتستان آفس میں سوست ڈرائی پورٹ میں تعینات کسٹم حکام کی مبینہ بدعنوانیوں سے متعلق ایک کیس زیر تفتیش ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ سوست ڈرائی پورٹ میں گزشتہ سال یعنی 2019ء میں 6.7 ارب روپے ٹیکس کی مد میں وصول کئے گئے تھے جو کہ گزشتہ 4 سالوں کی مجموعی وصولیوں سے بھی دوگنا سے بھی زیادہ ہیں، دوسری جانب سال 2018ء میں صرف 2.8 ارب روپے وصول ہوئے جبکہ 2019ء میں سال 2018ء کے مقابلے میں 3.7 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دو سال میں ٹیکس وصولیوں میں اربوں روپے کا فرق آنے پر نیب حکام حرکت میں آگئے اور ٹیکس وصولیوں میں واضح کمی کی تحقیقات شروع کر دی۔ نیب حکام نے سوست ڈرائی پورٹ میں کسٹم حکام کی ٹیکس وصولی میں مبینہ غبن سے متعلق جامع رپورٹ تیار کر کے نیب ہیڈ کوارٹر کو ارسال کر دی ہے جہاں سے اس کیس کے بارے میں ہدایات ملتے ہی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 846722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش