QR CodeQR Code

پولیس کا پہلی بار اہلکاروں اور افسران کو ہیلتھ انشورنس دینے کا فیصلہ

25 Feb 2020 20:01

گریڈ بیس کے افسران ایک انشورنس پالیسی کو لیتے ہوئے یک مشت ایک لاکھ پچہتر ہزار روپے اور درجہ چہارم کے اہلکار ایک لاکھ روپے تک مستفید ہو سکیں گے جبکہ اس انشورنس پالیسی میں ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد پچیس فیصد کا اضافہ ہو جائے گا۔ ہیلتھ انشورنس سے اہلکار یا افسران کے بیوی بچے بھی مستفید ہو سکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس اہلکاروں کیلئے خوشخبری، پنجاب پولیس کا پہلی بار اہلکاروں اور افسران کو ہیلتھ انشورنس دینے کا فیصلہ، آئی جی آفس نے سی سی پی او لاہور سمیت دیگر افسران سے تجاویز طلب کر لی گئیں۔ ہیلتھ انشورنش درجہ چہارم کے اہلکاروں سے گریڈ بیس تک کے افسران کو دی جائے گی۔ اس سے قبل محکمہ پولیس میں اہلکاروں اور افسران کیلئے انشورنس کا کوئی نظام موجود نہیں تھا اور اہلکار اور افسران کو ان کے اپنے ویلفیئر فنڈ سے پیسے دیئے جاتے تھے، جس کے حصول کے لیے بھی انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس صورتحال کے پیش نظر آئی جی آفس نے ہیلتھ انشورنس دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق گریڈ بیس کے افسران ایک انشورنس پالیسی کو لیتے ہوئے یک مشت ایک لاکھ پچہتر ہزار روپے اور درجہ چہارم کے اہلکار ایک لاکھ روپے تک مستفید ہو سکیں گے جبکہ اس انشورنس پالیسی میں ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد پچیس فیصد کا اضافہ ہو جائے گا۔ ہیلتھ انشورنس سے اہلکار یا افسران کے بیوی بچے بھی مستفید ہو سکیں گے۔ اس حوالے سے آئی جی آفس نے تمام افسران کو تجاویز دینے اور اہلکاروں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 846726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846726/پولیس-کا-پہلی-بار-اہلکاروں-اور-افسران-کو-ہیلتھ-انشورنس-دینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org