0
Tuesday 25 Feb 2020 20:36
پاکستان کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کا مشن، حکومت کا بڑا اعلان

عالمی تعاون سے ہی کرونا وائرس کے بڑے چیلنج کا سامنا کیا جاسکتا ہے، فواد چوہدری

کرونا وائرس سے نمٹنے کا چیلنج کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ تمام انسانیت کا ہے
عالمی تعاون سے ہی کرونا وائرس کے بڑے چیلنج کا سامنا کیا جاسکتا ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا کے 23 ممالک کے سائنسدان کراچی آئیں گے۔ میڈیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ کراچی میں 2 مارچ کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سر جوڑیں گے، یہ چیلنج کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ تمام انسانیت کا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی تعاون سے ہی اس بڑے چیلنج کا سامنا کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب ایران میں کرونا وائرس سے اموات اور درجنوں افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد پاکستان الرٹ ہوگیا ہے۔ تفتان بارڈر سمیت ٹرانزٹ گیٹ، راہداری اور پاسپورٹ گیٹ بھی بند کر دیئے گئے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ انٹری پوائنٹس پر عالمی ہیلتھ ریگولیشن پر عمل ہو رہا ہے۔ تاحال پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیراعلیٰ بلوچستان خود کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں نہایت مہلک وائرس کووِڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 698 تک پہنچ گئی۔
خبر کا کوڈ : 846740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش