0
Tuesday 25 Feb 2020 22:04

برطانیہ میں اسکولز بند، کرونا وائرس کا خطرہ بڑھ گیا

برطانیہ میں اسکولز بند، کرونا وائرس کا خطرہ بڑھ گیا
اسلام ٹائمز۔ برطانوی چیف میڈیکل آفیسر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کو عالمی وباء ڈکلیر کیا گیا تو برطانیہ میں اسکولز کو بند اور پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود کیا جا سکتا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں وائرس پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث منگل کے روز متعدد اسکولوں کو بند کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات کے مطابق تمام فیصلے لیے جائیں گے، جس کا مقصد صرف کرونا کو پھیلنے سے روکنا ہے، شمالی برطانیہ کے متعدد سکولز کے طلباء سیاحتی دورے پر اٹلی گئے تھے اور خدشہ ہے کہ وہ اپنے ساتھ وائرس لائے ہیں۔ دوسری جانب کرونا وائرس کے پیش نظر یارکشائر کے علاقے ہڈرز فیلڈ کے اسکول کے بچوں اور اسٹاف کو گھر بھیج دیا گیا، جبکہ 23 بچوں اور 3 اسٹاف ممبرز کو 14 روز تک آئسولیشن میں رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

بچے اسٹاف کے ہمراہ اٹلی کے سیاحتی دورے پر گئے ہوئے تھے، اٹلی میں اب تک 229 افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں جانے کے بعد وائرس سے متاثر ہونے کے خدشے کے باعث بچوں اور اسٹاف کو گھر بھیجا گیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس کے 13 کیسز سامنے آچکے ہیں، دو روز قبل جاپان سے لیور پول واپس آنے والے بحری جہاز کے چار مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ جاپانی حکام کی جانب سے 23 افراد کو بغیر ٹیسٹ کے جہاز پر جانے دیا گیا تھا، جس کے بعد برطانوی طبی ماہرین نے کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 846758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش