QR CodeQR Code

فلسطینی راکٹس سے ہماری فوج کو 20 ملین ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے، اسرائیل

25 Feb 2020 23:25

غاصب صیہونی فوج نے قبل ازیں فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے ایک کارکن "محمد الناعم" کو سرحد کے قریب زخمی حالت میں بلڈوزر سے کچل کر شہید کر دیا تھا جس کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تحریکوں نے اسرائیل کی یہودی آبادیوں پر دسیوں راکٹس برسائے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ ایک فلسطینی شہری کے مارے جانے کے جواب میں فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیل پر راکٹ برسائے جانے سے اسرائیلی فوج کو 20 ملین ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے۔ صیہونی ریڈیو پر اسرائیلی فوج کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی طرف سے برسائے جانے والے راکٹس یہودی آبادیوں میں گر کر پھٹتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ان راکٹس کو روکنے کے لئے اسرائیلی سرحد پر نصب "آئرن ڈوم" امریکی پیٹریاٹ میزائل بھی فائر کرنا پڑتے ہیں جن کی قیمت فلسطینی راکٹس سے ہزار ہا گنا زیادہ ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی راکٹس سے یہودی آبادیوں کو پہنچنے والے نقصان سے بڑھ کر ان راکٹس کو روکنے کے لئے اسرائیلی فوج کی طرف سے فائر کئے جانے والے پیٹریاٹ میزائلوں سے ہی اسرائیلی فوج کو 20 ملین ڈالرز کا نقصان پہنچ چکا ہے۔

دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی تحریک "جہاد اسلامی"کے ایک کارکن "محمد الناعم" کو سرحد کے قریب اسرائیل کی طرف سے توپخانے کا نشانہ بنانے اور پھر انہیں زخمی حالت میں بلڈوزر کے ذریعے شہید کرنے اور انکی لاش کی بے حرمتی پر فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی طرف سے اسرائیل پر دسیوں راکٹس برسائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کی سرحد کے قریب چند فلسطینی جوان احتجاج کر رہے تھے کہ دوسری طرف سے اسرائیلی ٹینکوں اور فوجیوں نے انہیں اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے متعدد فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے بلڈوزر کے ذریعے زخمی "محمد الناعم" کو اس وقت کچل کر شہید کر دیا جب انکے دوست انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے تھے۔
ملاحظہ کیجئے اس ویڈیو میں:

(ڈاؤنلوڈ کیجئے)


خبر کا کوڈ: 846761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846761/فلسطینی-راکٹس-سے-ہماری-فوج-کو-20-ملین-ڈالرز-کا-نقصان-پہنچا-ہے-اسرائیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org