0
Wednesday 26 Feb 2020 02:42

جاہل حکمرانوں کو علم نہیں کہ ملک کیسے چلتا ہے، مولانا فضل الرحمان

جاہل حکمرانوں کو علم نہیں کہ ملک کیسے چلتا ہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں آج کے حکمران ناجائز اور جاہل ہیں جنہیں پتہ ہی نہیں کہ ملک کیسے چلایا جاتا ہے، ملک معاشی طور پر بیٹھ گیا ہے، نااہلوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے  اور انہیں اقتدار سے الگ کر کے دم لیں گے۔  ہندوستان کو مودی، امریکا کو ٹرمپ اور ہمیں عمران خان حکمراں ملا ہے، میرا خیال ہے ان حکمرانوں کو مرنے کے بعد میوزیم میں رکھا جانا چاہیئے۔ سربراہ جمعیت علماء اسلام  نے لاڑکانہ میں جامع اشاعت القرآن الحدیث میں ختم بخاری و دستار فضیلت کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وفادار کی حیثیت سے کہنا چاہتا ہوں کہ ملکی وسائل غلط استعمال کیے تو بہتر نہیں ہوگا۔ جب پاکستان معاشی لحاظ سے مضبوط تھا تب ہندوستان میں بی جے پی کی حکومت تھی، واجپائی یہاں تجارت کرنا چاہتے تھے آج بھی بی جے پی کی ہی حکومت ہے لیکن صورتحال کیا ہے؟۔ مودی کا کشمیر پر قبضہ ہماری کمزوری ہے, ہم دعوے کرتے رہے چین ہمارا دوست ہے لیکن پاکستان کو بین الاقوامی تجارتی شاہراہ بنانے والا منصوبہ سی پیک تباہی کے دہانے پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 846790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش