QR CodeQR Code

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین کی فٹ بال لیگ متعارف

26 Feb 2020 07:51

واضح رہے کہ سعودی عرب نے جنوری 2018ء میں خواتین کو صرف فٹ بال اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت دی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین فٹ بال لیگ متعارف کرا دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکومت کے زیرانتظام سعودی اسپورٹس فار آل فیڈریشن کے مطابق 17 میچز پر مشتمل لیگ کا پہلا سیزن جدہ، ریاض اور دمام میں کھیلا جائے گا۔

فیڈریشن کے مطابق لیگ کے انعقاد سے خواتین کی جانب سے کھیل کے میدان میں دلچسپی بڑھے گی اور خواتین بھی اپنی  صلاحیت منوا سکیں گی۔ سعودی حکومت نے گزشتہ چند سال میں خواتین کو نہ صرف مرد حضرات کے کھیل دیکھنے کی اجازت دی ہے بلکہ حکومت نے خواتین کو خاندان کے مرد سربراہ کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت بھی دی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے جنوری 2018ء میں خواتین کو صرف فٹ بال اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت دی تھی۔ اسی طرح سعودی حکومت نے خواتین کو کسی بھی غیر محرم مرد کے ساتھ ملازمت کرنے کی اجازت دینے سمیت خواتین کو اداکاری، ڈرائیونگ کرنے، ووٹ دینے، انہیں کوئی بھی کھیل کھیلنے سمیت کئی طرح کی آزادیاں دی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 846806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846806/سعودی-عرب-میں-پہلی-مرتبہ-خواتین-کی-فٹ-بال-لیگ-متعارف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org