QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کشمیر سے کرفیو ختم کرائے، شیریں مزاری

26 Feb 2020 08:16

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے 43ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کمیونٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اقدامات واپس لینے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی آبادی میں تبدیلی کرنے سے روکیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے منگل کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور بین الاقوامی کمیونٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اقدامات واپس لینے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی آبادی میں تبدیلی کرنے سے روکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے 43ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے اور کمیونی کیشن بلیک آئوٹ ختم کرانے میں کردار ادا کرے، بھارت گرفتار کشمیری رہنمائوں اور بے گناہ نوجوانوں کو فوری رہا کرے اور کالے قوانین ختم کرے، کشمیر میں بھارتی قوانین کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور شخصی آزادی کے خلاف ہیں۔

وفاقی وزیر کا اپنے خطاب مین مزید کہنا تھا کہ عورتیں، بچے اور جوان بھارتی افواج کے مظالم کا شکار ہیں، عورتوں کے ساتھ زیادتی جبر کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں بالخصوص 1325 کے منافی ہے، کشمیر میں جسمانی اور ڈیجیٹل لاک ڈائون عالمی انسانی حقوق کے معیار کے خلاف ہے۔

انھون نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور علاقائی سکیورٹی کے چیلنجر کے باوجود ہمیشہ انسانیت کے وقار اور بالادستی کو ترجیح دی۔


خبر کا کوڈ: 846812

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846812/اقوام-متحدہ-کشمیر-سے-کرفیو-ختم-کرائے-شیریں-مزاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org