0
Wednesday 26 Feb 2020 08:32

ہندوستان پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش میں مصروف ہے، سردار عتیق

ہندوستان پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش میں مصروف ہے، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے، ہندوستان پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش میں مصروف ہے، عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ ہندوستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے دورے کے دوران سابق ایم پی اے میاں فیاض حسین کے ظہرانے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یوتھ بورڈ مسلم کانفرنس کے چیئرمین سردار عثمان علی خان بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 846813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش