QR CodeQR Code

لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس کا سرچ آپریشن

26 Feb 2020 08:43

ایس پی سٹی رضا صفدرکاظمی کی سربراہی میں سٹی ڈویژن پولیس نے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا۔ سٹی ڈویژن پولیس نے لوئر مال، مصری شاہ، بادامی باغ، شفیق آباد، شاہدرہ کے علاقہ میں بھی سرچ آپریشنز کیا گیا جبکہ کینٹ ڈویژن کے ایس پی فرقان خلیل کی سربراہی میں مختلف علاقوں تھانہ نارتھ کینٹ، ساؤتھ کینٹ، سرور روڈ کی حدود میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پی ایس ایل فائیو سیزن کے ہونیوالے میچز کے حوالے سے امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کیلئے سٹی ڈویژن اور کینٹ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کی سربراہی میں سٹی ڈویژن پولیس نے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا۔ سٹی ڈویژن پولیس نے لوئر مال، مصری شاہ، بادامی باغ، شفیق آباد، شاہدرہ کے علاقہ میں بھی سرچ آپریشنز کیا جبکہ کینٹ ڈویژن کے ایس پی فرقان خلیل کی سربراہی میں مختلف علاقوں تھانہ نارتھ کینٹ، ساؤتھ کینٹ، سرور روڈ کی حدود میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
 
سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور خفیہ اداروں سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران کرائے داروں، ہاسٹلز اور فیکٹریوں میں رہنے والے افراد کا اندراج کیا گیا۔ دوران آپریشن متعدد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق، کوائف کا اندراج اور چیکنگ کی گئی۔ ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد عوام الناس میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور سکیورٹی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران کوئی قابل ذکر گرفتاری عمل نہیں آئی البتہ شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ لاہور پولیس ان کے تحفظ کیلئے فعال کردار ادا کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 846814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846814/لاہور-کے-مختلف-علاقوں-میں-رات-گئے-پولیس-کا-سرچ-ا-پریشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org