0
Wednesday 26 Feb 2020 19:31

انتہا پسند ہندوؤں نے بھارتی مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی ہے، حامد رضا

انتہا پسند ہندوؤں نے بھارتی مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی ہے، حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ دلی میں مسلم کش فسادات کا نوٹس لے۔ انتہا پسند ہندوؤں نے بھارتی مسلمانوں پر بھارت کی زمین تنگ کر دی ہے، بھارت میں مسلمانوں کے گھروں اور مساجد پر ہندوؤں کے حملے دہشت گردی کی بدترین مثال ہیں، مودی نے بھارت کو انتہا پسند اور دہشت گرد ریاست بنا دیا ہے، عالمی برادری بھارتی مسلمانوں کو ہندوؤں کے مظالم سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار داد کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں 70 سال سے اینٹی مسلم سیاست ہو رہی ہے، ٹرمپ کا دورہ بھارت کے دوران مسلم مخالف متنازعہ شہریت بل پر بات نہ کرنا افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب مرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر پر غیر جانبدار نہیں بلکہ بھارت کا ہمنوا ہے، اس لئے ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش بے معنی ہے، ٹرمپ نے تعریفیں پاکستان کی کیں اور 3 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ بھارت کے ساتھ کیا، یہ دو رخی پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن معاہدہ کے لئے امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے، پاکستان کو افغان امن معاہدہ کو مسئلہ کشمیر کیساتھ مشروط کرنا چاہئے، ٹرمپ کی موجودگی میں بھارتی مسلمانوں کا قتل عام ہونا شرمناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے اپنے انتہا پسندانہ طرز عمل سے بھارت کو عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 846815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش