QR CodeQR Code

وزیر انسداد منیشات، منیشات کے کارآمد استعمال کیلئے سنجیدہ

دنیا کی طرح ہمیں بھی منشیات سے فوائد حاصل کرنا ہوں گے، شہریار آفریدی

26 Feb 2020 10:42

منشیات سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر انسداد منشیات نے کہا ہے کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ہمارے افسران اور جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، دنیا بھر کے ممالک کو منشیات کی روک تھام کے لیے آگے آنا ہو گا۔ دنیا میں سب سے زیادہ منشیات 85 فیصد افغانستان میں پیدا ہو رہی ہے، سرحدی باڑ لگانے کے عمل سے منشیات کی روک تھام میں اہم مدد ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر انسداد منشیات شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ دنیا کی طرح ہمیں بھی منشیات سے فوائد حاصل کرنا ہوں گے، شہر یار آفریدی نے منگل کو منشیات کے کنٹرول سے متعلق چوتھی ٹرانس ریجنل کوآپریشن میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنسنگ منشیات کی روک تھام میں اہم اقدام ہو گا، دنیا کو منشیات کی روک تھام کے لیے پاکستان کا ساتھ دینا ہو گا، وزیراعظم جو بھی فیصلہ کرتے ہیں وہ نیک نیتی پر مبنی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ہمارے افسران اور جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، دنیا بھر کے ممالک کو منشیات کی روک تھام کے لیے آگے آنا ہو گا۔ دنیا میں سب سے زیادہ منشیات 85 فیصد افغانستان میں پیدا ہو رہی ہے، سرحدی باڑ لگانے کے عمل سے منشیات کی روک تھام میں اہم مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر انسداد منشیات نے کہا تھا کہ حکومت، وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر ایک فیکٹری بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس میں چرس سے دوا تیار کی جائے گی، ہم ہر سال ہیروئن، چرس اور افیون بڑی مقدار میں پکڑتے ہیں اور پھر اسے جلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک اس سے ادویات تیار کرتے ہیں تو اس فیکٹری کا عمران خان ارادہ رکھتے ہیں، جس پر کام جاری ہے، ہم اللہ کے فضل سے اس فیکٹری کو وادی تیراہ میں لگائیں گے۔ بعد ازاں اپنی اسی وڈیو پہ ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا ہے کہ میں کوہاٹ میں اپنے قبائلی عوام کو بتا رہا تھا کہ حکومت تیراہ اور دیگر قبائلی علاقوں میں نامیاتی (organic) دوائیں بنانے کے کارخانے لگائے گی۔


خبر کا کوڈ: 846828

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846828/دنیا-کی-طرح-ہمیں-بھی-منشیات-سے-فوائد-حاصل-کرنا-ہوں-گے-شہریار-ا-فریدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org