QR CodeQR Code

آر ایس ایس اور مودی کی وجہ سے بھارت انتہا پسند ریاست بن چکا ہے، چودھری سرور

26 Feb 2020 11:14

گورنر پنجاب کا صدر آزاد کشمیر سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بہت دیر ہو چکی اقوام متحدہ، او آئی سی اور عرب لیگ کو جاگنا پڑیگا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت بندوق کے ذریعے بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا، 205 دن سے جاری کرفیو کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر چودھری محمد سرور سے صدر آزاد کشمیر مسعود احمد خان نے گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کشمیر اور بھارتی مسلمانوں پر بھارتی مظالم سمیت دیگر ایشوز پر بھی بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے آر ایس ایس کے ذریعے دہلی میں گجرات جیسا خونی کھیل شروع کر دیا ہے، مودی مسلمانوں اور امن کا قتل عام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور مودی کی وجہ سے بھارت انتہا پسند ریاست بن چکا ہے۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ پاکستانی اپنے بھارتی مسلمانوں بھائیوں کیساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت دیر ہو چکی اقوام متحدہ، او آئی سی اور عرب لیگ کو جاگنا پڑیگا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت بندوق کے ذریعے بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا، 205 دن سے جاری کرفیو کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم کشمیریوں کیساتھ ہیں، کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہم بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 846832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846832/آر-ایس-اور-مودی-کی-وجہ-سے-بھارت-انتہا-پسند-ریاست-بن-چکا-ہے-چودھری-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org