0
Wednesday 26 Feb 2020 11:22

این آر سی کیخلاف مہم چلانے والی سماجی کارکن کستوربا باسو کے گھر پر حملہ

این آر سی کیخلاف مہم چلانے والی سماجی کارکن کستوربا باسو کے گھر پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ جنوبی کولکاتہ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گھر گھر جاکر مہم چلانے والی کستوربا باسو کے گھر پر ایک درجن سے زائد افراد نے حملہ کردیا اور دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے مہم چلانا بند نہیں کیا تو انجام ٹھیک نہیں ہوگا۔ کستوربا باسو مشہور سماجی کارکن اور فلمساز ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کستور باباسو ہر دن جنوبی کولکاتہ کے پتولی اور آس پاس کے علاقے میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گھر گھر جاکر مہم چلاتی تھیں۔ کل ایک درجن سے زائد افراد ان کے گھر میں داخل ہوگئے اور حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے دھمکی دی کہ اگر انہوں نے مہم چلانا بند نہ کیا تو اس کا بہت ہی برا انجام ہوگا۔ کستوربا باسو نے بتایا کہ رات 9 بجے کے قریب جب میں اپنے گھر پہنچیں تو ایک درجن افراد جن کا بی جے پی سے تعلق تھا، نے گھر میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی ہے اور مجھے تلاش کرنے کے بعد کہا کہ یہ بات پہنچادی جائے کہ وہ مہم چلانا بند کردیں ورنہ انجام اچھا نہیں ہوگا۔
 
کستوربا باسو اور ان کے شوہر دواپیین بنرجی بھی مشہور سماجی کارکن ہیں اور دونوں  پیوپلس فلم کلیکٹیو کے بانی ممبر ہیں۔ یہ آرگنائزیشن ہر سال فلم فیسٹیول منعقد کرتی ہے جس میں اروندھتی رائے اور فلم میکر آنند پٹوردھن جیسی شخصیات شریک ہوچکی ہیں۔ یہ جوڑا کئی سماجی تنظیموں کا ممبر ہیں اور ان دنوں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف کولکاتہ بھر میں مہم چلارہا ہیں۔ کستوربا باسو نے بتایا کہ اس بارے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گھر میں داخل ہونے والوں کی شناخت کی جارہی ہے اور کئی لوگوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ان میں سے کئی افراد کا تعلق بی جے پی سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 846835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش