0
Wednesday 26 Feb 2020 12:58

لاہور، سفاری پارک کے شیر نے 18 سالہ نوجوان کھا لیا

لاہور، سفاری پارک کے شیر نے 18 سالہ نوجوان کھا لیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے زو سفاری پارک میں شیر نے 18 سالہ نوجوان کو کھا لیا۔ اطلاعات کے مطابق فتح سنگھ والا کا رہائشی 18 سالہ بلال بھینسوں کیلئے گھاس کاٹنے کیلئے سفاری پارک کی دیوار پھلانگ کر اندر گیا تو شیر  نے اس پر حملہ کر دیا۔ شیر نے نوجوان کا پورا دھڑ  کھا لیا صرف اس کا سر ہی بچا جس سے اس کی شناخت ممکن ہوئی۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ کل شام کے وقت پیش آیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بلال کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔
خبر کا کوڈ : 846860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش