0
Wednesday 26 Feb 2020 13:01

ہیلتھ ڈکلیریشن فارم نہ دینے والی پروازوں کو اڑان بھرنے کی اجازت نہ دیجائے، سیکرٹری ایوی ایشن

ہیلتھ ڈکلیریشن فارم نہ دینے والی پروازوں کو اڑان بھرنے کی اجازت نہ دیجائے، سیکرٹری ایوی ایشن
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس سے متعلق ہیلتھ ڈیکلریشن فارم میں ترامیم کرتے ہوئے رابطے کی تفصیلات اور سفر کی تاریخ شامل کی گئی جبکہ فارم میں ایران کا نام بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے متعلق ہیلتھ ڈیکلریشن فارم میں ترامیم کردی گئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ فارم میں رابطے کی تفصیلات اور سفر کی تاریخ شامل ہوگی، پاکستان میں داخلے کیلئے مکمل پُرشدہ فارم جمع کرانا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کا عملہ تمام مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن کارڈ تقسیم کرے گا، فارم تقسیم نہ کرنے والی ایئرلائن پر جرمانہ کیا جائے گا، فارم میں ایران کا نام بھی شامل کر دیا گیا، اس سے قبل چین، افریقہ اور جنوبی امریکا کے نام شامل تھے۔ یاد رہے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر کرونا سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کی تھی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھروانے کا عمل لازمی قرار دیا تھا۔
 
اس سلسلے میں وزارت صحت کی جانب سے پاکستان میں داخل ہونے کیلئے ہیلتھ ڈکلیریشن کا اردو میں فارم تیار کرلیا جبکہ ایئرٹریفک کنٹرولر کو بیرون ملک سے آنے والوں کی آگہی کے لئے الگ ہدایات نامہ جاری کیا تھا۔ ہدایت نامے میں کہا گیا تھا پائلٹ، فضائی میزبان، مسافروں کو فارم بھرنے سے متعلق بار بار آگاہ کریں، فارم میں 14دن میں چین اور 6 دن میں افریقہ یا جنوبی امریکا کے سفر کا بتانا ہوگا جبکہ مسافر کو بخار، کھانسی اور سانس میں تنگی کے بارے بھی فارم میں بتانا ہوگا۔ سی اے اے کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ڈکلیریشن فارم جمع نہ کروانے والی ائیر لائنوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔ سیکرٹری ایوی ایشن نے تمام ائیرپورٹس مینجرز کو احکامات جاری کردیئے ہیں کہ ہیلتھ ڈکلیریشن فارم نہ دینے والی پروازوں کو اڑان بھرنے کی اجازت نہ دی جائے اور تمام ائیر لائن جہازوں کے اندر ہیلتھ کارڈ سے متعلق مسافروں کی رہنمائی کریں اور اناوئنسمنٹ بھی کریں۔
 
خبر کا کوڈ : 846862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش