QR CodeQR Code

کوئٹہ میں ماسک کمیاب ہوگئے، قیمتوں میں اضافہ

26 Feb 2020 13:15

شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتیں تو کئی گنا بڑھا دی گئیں مگر پھر بھی ماسک آسانی سے دستیاب نہیں ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماسک کی قلت کو ختم کیا جائے اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد کوئٹہ میں ماسک کی قیمتیں کئی گناہ بڑھ گئی ہیں۔ 100 روپے میں فروخت ہونے والا ڈبہ 12 سو روپے میں فروخت کیا جانے لگا۔ ایران میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد کوئٹہ میں ماسک نایاب ہوگئے۔ شہر کے میڈیکل اسٹورز پر ماسک بلیک میں فروخت ہونے لگے۔ ماسک کے ڈبے کی قیمت 100 روپے سے بڑھ کر 12 سو روپے تک جا پہنچی ہے، جس میں مزید اضافے کا امکان  ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اسٹاک چین بجھوا دیا گیا ہے، جس کے بعد ماسک کی شدید قلت ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتیں تو کئی گنا بڑھا دی گئیں مگر پھر بھی ماسک آسانی سے دستیاب نہیں ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماسک کی قلت کو ختم کیا جائے اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 846865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846865/کوئٹہ-میں-ماسک-کمیاب-ہوگئے-قیمتوں-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org