QR CodeQR Code

نوازشریف کے گھر کے سامنے مظاہرے کرنا غیراخلاقی حرکت تھی، چوہدری طارق

26 Feb 2020 13:33

واضح رہے کہ نواز شریف کے پارک لین فلیٹس کے سامنے مظاہروں میں بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی شریک ہوئے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حامی بھی مظاہروں کا حصہ بنے۔


اسلام ٹائمز۔ اوورسیز پاکستانی چیئرمین پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ چوہدری طارق نے لندن میں نوازشریف کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہروں کا انتظام کرنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے گھر کے باہر مظاہرے کرنا غلط حرکت تھی جس پر میاں نوازشریف اور مسلم لیگ نواز سے معذرت خواہ ہوں۔

 
واضح رہے کہ نواز شریف کے پارک لین فلیٹس کے سامنے مظاہروں میں بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی شریک ہوئے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حامی بھی مظاہروں کا حصہ بنے۔

پارک لین فلیٹس کے سامنے مظاہروں میں نوازشریف سے مبینہ لوٹی ہوئی دولت واپس کرنے کے نعرے لگائے گئے تھے اور جس پر مظاہروں کے منتظم نے شریف خاندان سے معافی مانگ لی ہے۔


خبر کا کوڈ: 846870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846870/نوازشریف-کے-گھر-سامنے-مظاہرے-کرنا-غیراخلاقی-حرکت-تھی-چوہدری-طارق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org