0
Wednesday 13 Jul 2011 11:20

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل احمد شجاع پاشا امریکا روانہ

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل احمد شجاع پاشا امریکا روانہ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل احمد شجاع پاشا انٹیلی جنس امور میں رابطوں کے لیے امریکا کے مختصر دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے انٹیلی جنس چیف کا یہ دورہ ایک روزہ ہے، ان کے دورے کے موقع پر امریکا میں انٹیلی جنس شیئرنگ اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر مزید بات چیت ہو گی۔ گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے اسی کروڑ ڈالر کی امداد روکے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات نے نئی کروٹ لی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان کے قومی مفاد کے لئے اپنے وسائل سے لڑی جائے گی۔
انٹر سروسز انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل احمد شجاع پاشا امریکا کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ جنرل شجاع پاشا کے دورہ امریکا کو پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق احمد شجاع پاشا امریکی ہم منصب اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام سے دونوں ممالک کے درمیان انٹیلیجنس معلومات کے تبادلے پر بات چیت کریں گے۔ دو مئی کو ایبٹ آباد میں امریکی فوج کے آپریشن کے نتیجے میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات نازک موڑ پر ہیں۔ امریکا کی جانب سے مسلسل ڈو مور کا مطالبہ کرنے کے ساتھ فوجی امداد بھی روک دی گئی ہے۔ ایسے حالات میں آئی ایس آئی کے سربراہ احمد شجاع پاشا کا دورہ انتہائ یاہمیت کا حامل ہے اور مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات کا تعین کرے گا۔

خبر کا کوڈ : 84690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش