QR CodeQR Code

بھارت میں مساجد کی بے حرمتی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

26 Feb 2020 15:05

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی ایماء پر بھارتی مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا جا رہا ہے جبکہ بھارت میں تین ماہ سے اقلتیں متنازع شہریت قانون کیخلاف سراپا احتجاج ہیں اور مودی موجودہ صدی کا سب سے بڑا ڈکٹیٹر بن چکا ہے جبکہ قراراد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر حملے کا نوٹس لیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں مساجد کی بے حرمتی اور مسلمانوں پر تشدد کیخلاف پنجاب اسمبلی میں لیگی ایم پی اے عظمی بخاری کی جانب سے قرارداد جمع کروا دی گئی۔ ایم پی اے عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ بھارت میں انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر حملوں کا نوٹس لے۔ مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے قرارداد میں کہا ہے کہ یہ ایوان بھارت میں انتہا پسند ہندووں کی جانب سے مساجد کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتا ہے، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مسلمانوں پر شرپسندوں کا تشدد شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ایماء پر بھارتی مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا جا رہا ہے جبکہ بھارت میں تین ماہ سے اقلتیں متنازع شہریت قانون کیخلاف سراپا احتجاج ہیں اور مودی موجودہ صدی کا سب سے بڑا ڈکٹیٹر بن چکا ہے جبکہ قراراد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر حملے کا نوٹس لیا جائے، اقوام متحدہ بھارت کو اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرے۔


خبر کا کوڈ: 846923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846923/بھارت-میں-مساجد-کی-بے-حرمتی-کیخلاف-پنجاب-اسمبلی-قرارداد-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org