0
Wednesday 26 Feb 2020 15:41

سوات، روزنامہ اوصاف کے بیورو چیف کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

سوات، روزنامہ اوصاف کے بیورو چیف کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے شکردارا میں ایک صحافی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتول صحافی امن کمیٹی کے رکن کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما بھی تھے۔ پولیس کے مطابق جاوید اللہ خان کار میں سوار ہو کر اپنے کھیتوں پر جارہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئے، تاہم حملے کے وقت کار میں صحافی کے ساتھ موجود پولیس گارڈ محفوظ رہا۔ ادھر واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انسداد دہشت گردی کے حکام نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو خالی کروایا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ خیال رہے کہ جاوید اللہ خان اردو روزنامہ اوصاف (اسلام آباد) کے بیوروچیف تھے۔
خبر کا کوڈ : 846932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش