QR CodeQR Code

کراچی، سابق سٹی ناظم و جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما نعمت اللہ خان سپرد خاک

26 Feb 2020 18:29

نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، صوبائی وزراء سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب، ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان، میئر کراچی وسیم اختر، ڈاکٹر فاروق ستار، کامران ٹیسوری، پی ٹی آئی ایم این اے آفتاب جہانگیر، پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال، اے این پی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور (ق) لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے وفود نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعتِ اسلامی کراچی اور سٹی ناظم نعمت اللہ خان کو نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر ادارہ نورِ حق کے سامنے مرکزی امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی امامت میں نعمت اللہ خان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جنازے میں سیاسی، سماجی، سرکاری و اہم شخصیات، کارکنان جماعت اسلامی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی تدفین ڈیفنس کے قبرستان میں کی گئی۔ نعمت اللہ خان گزشتہ روز طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں وفات پاگئے تھے۔

نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، صوبائی وزراء سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب، ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان، میئر کراچی وسیم اختر، ڈاکٹر فاروق ستار، کامران ٹیسوری، پی ٹی آئی ایم این اے آفتاب جہانگیر، پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال، اے این پی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور (ق) لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے وفود نے شرکت کی۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ نعمت اللہ خان کی کراچی کیلئے کوشش دکھائی دیتی تھی، ہم نعمت اللہ صاحب کی سوچ آگے بڑھاتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 846954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846954/کراچی-سابق-سٹی-ناظم-جماعت-اسلامی-کے-بزرگ-رہنما-نعمت-اللہ-خان-سپرد-خاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org