QR CodeQR Code

نعمت اللہ خان کی کراچی کیلئے خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، علامہ ناظر عباس تقوی

26 Feb 2020 18:31

ایک بیان میں رہنما ایس یو سی نے کہا کہ مرحوم کی جماعت اسلامی کے لئے بھی عظیم قربانیاں ہیں اور آج بھی ان کے لگائے گئے سماجی کاموں کے پودے پھل دے رہے ہیں، بلاشبہ نعمت اللہ خان نے کراچی کی ترقی میں ہر اول درجے کا کردار ادا کیا، ان کی وفات سے کراچی کے شہری ایک بردبار اور منجھے ہوئے سیاسی رہنماء سے محروم ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ سابق سٹی مرحوم ناظم نعمت اللہ خان نے بحثیت سٹی ناظم کراچی کیلئے جو خدمات سرانجام دی اس کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، مرحوم کی جماعت اسلامی کے لئے بھی عظیم قربانیاں ہیں اور آج بھی ان کے لگائے گئے سماجی کاموں کے پودے پھل دے رہے ہیں، بلاشبہ نعمت اللہ خان نے کراچی کی ترقی میں ہر اول درجے کا کردار ادا کیا، ان کی وفات سے کراچی کے شہری ایک بردبار اور منجھے ہوئے سیاسی رہنماء سے محروم ہوگئے ہیں، اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند کرے۔


خبر کا کوڈ: 846956

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846956/نعمت-اللہ-خان-کی-کراچی-کیلئے-خدمات-کو-کبھی-بھی-فراموش-نہیں-کیا-جاسکتا-علامہ-ناظر-عباس-تقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org