QR CodeQR Code

مزار قائد پر لڑکی کی وائرل ویڈیو کے بعد نوجوانوں کی شامت، 6 گرفتار

26 Feb 2020 18:58

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل سوشل میڈیا پر سفید لباس میں ملبوس نقاب پوش لڑکی کی مختلف ویڈیوز وائرل ہوئیں تھیں جس میں وہ مزار قائد کے احاطے میں رقص کررہی تھی۔ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں مزار قائد پر لڑکی کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد نوجوانوں کی شامت آگئی اور سیکیورٹی عملے نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے لئے ویڈیو بنانے والے 6 نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل سوشل میڈیا پر سفید لباس میں ملبوس نقاب پوش لڑکی کی مختلف ویڈیوز وائرل ہوئیں تھیں جس میں وہ مزار قائد کے احاطے میں رقص کررہی تھی۔ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی جس کے بعد مزار قائد کے سیکیورٹی عملے نے ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا کے لئے ویڈیوز بنانے والے نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے مزار قائد کے مختلف حصوں میں ویڈیوز بنانے میں مصروف 6 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں مزار قائد کی انتظامیہ نے حراست میں لئے گئے جوانوں کو مزید کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کرتے ہوئے بانی پاکستان کے مزار کی بے حرمتی ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 846960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846960/مزار-قائد-پر-لڑکی-کی-وائرل-ویڈیو-کے-بعد-نوجوانوں-شامت-6-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org