0
Wednesday 26 Feb 2020 19:03

بھارتی جارحیت کا جس طرح جواب دیا دنیا یاد رکھے گی، وزیراعظم

بھارتی جارحیت کا جس طرح جواب دیا دنیا یاد رکھے گی، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کو ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم ہاؤس میں تقریب کا  انعقاد ہوا۔ گزشتہ سال 27 فروری کو پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کا ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں  تقریب منعقد ہوئی، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،  ’’بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب‘‘ کے موضوع پر تقریب وزیرِ اعظم آفس میں ہوئی جس میں بھارت کو پاک افواج کے جواب پر خصوصی ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک تھے، جبکہ وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خصوصی خطاب کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت ایک خطرناک راستے پر نکل چکا ہے اور جس راستے پر بھارت نکل چکا ہے اس سے واپسی مشکل ہے، نفرت پر قائم معاشرے کے آخر میں خون ہی ہوتا ہے، ہندوستان پھنس چکا ہے ورلڈ کمیونٹی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ گزشتہ برس ہمیں پتہ تھا کہ بھارت پلوامہ واقعے کے بعد کچھ کرےگا، لیکن پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس معاملے پر ایک پیج پر تھیں، مجھے صبح 3 بجے ایئرچیف نے فون پر بھارتی حملے کا بتایا، ہم بھارت کو اسی وقت جواب دے سکتے تھے لیکن ہم نے بھارت کو اگلے روز جواب دیا، ہماری جوابی کارروائی ایک میچور ملک جیسی تھی، بھارتی جارحیت کا جس طرح جواب دیا دنیا یاد رکھے گی، بھارتی پائلٹ کی واپسی بھی ایک میچورقوم کی نشانی تھی۔
خبر کا کوڈ : 846961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش