0
Wednesday 26 Feb 2020 19:28

نالائق حکومت کا خاتمہ کرنا ہے، نااہلوں کو نکال کر ہی دم لیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

نالائق حکومت کا خاتمہ کرنا ہے، نااہلوں کو نکال کر ہی دم لیں گے، مولانا فضل الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مہنگائی نے قوم کو رونے پر مجبور کردیا، اب ہمیں نالائق حکومت کا خاتمہ کرنا ہے، نااہلوں کو نکال کر ہی دم لیں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے گلشن شہید جامعہ مدرسہ اشاعت القرآن لاڑکانہ میں دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والے عمران خان نے 35 لاکھ عوام کو بیروزگار کردیا ہے، مہنگائی نے قوم کو رونے پر مجبور کردیا، اب ہمیں نالائق حکومت کا خاتمہ کرنا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک معاشی حوالے سے بیٹھ گیا ہے، مودی کا کشمیر پر قبضہ ہماری کمزوری ہے۔ آزادی مارچ میں شرکت کرنے والوں کا شکرادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی پیچھا نہیں چھوڑیں گے، نااہلوں کو نکال کر ہی دم لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 846964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش