QR CodeQR Code

زہریلی گیس اخراج کیس، پولیس ابتدائی رپورٹ میں شہریوں کی اموات کی وجوہات سے تاحال لاعلم

26 Feb 2020 19:34

جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کراچی کی عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں پولیس نے شہریوں کی اموات کی وجوہات جاننے میں ناکام نظر آئی۔ رپورٹ کے مطابق زہریلی گیس / کیمیکل کہاں سے اور کس نے فضا میں چھوڑا، جان بوجھ کر یا لاپرواہی سے خارج ہوا تاحال تعین نہیں ہوسکا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج کے معاملے پر پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ پولیس شہریوں کی اموات کی وجوہات پتہ لگانے میں تاحال ناکام ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کراچی کی عدالت میں کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ عدالت نے پولیس کو 14 روز میں چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ پولیس اپنی رپورٹ میں شہریوں کی اموات کی وجوہات جاننے میں ناکام نظر آئی۔ رپورٹ کے مطابق زہریلی گیس / کیمیکل کہاں سے اور کس نے فضا میں چھوڑا، جان بوجھ کر یا لاپرواہی سے خارج ہوا تاحال تعین نہیں ہوسکا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 16 فروری کی شام شہریوں کو حالت غیر ہونے پر ضیاءالدین اسپتال، سول ،جناح اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ مختلف اسپتالوں میں دس سے زائد افراد جاں بحق اور کئی افراد متاثر ہوئے۔  عدالت نے پولیس کی ابتدائی رپورٹ منظور کرتے ہوئے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔


خبر کا کوڈ: 846965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846965/زہریلی-گیس-اخراج-کیس-پولیس-ابتدائی-رپورٹ-میں-شہریوں-کی-اموات-وجوہات-سے-تاحال-لاعلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org