QR CodeQR Code

لاہور، ایرانی سفیر کا جامعہ المنتظر کا دورہ، مختلف شعبہ جات دیکھے

26 Feb 2020 19:44

ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا کہ انہیں جامعتہ المنتظر میں آکر بہت خوشی ہوئی ہے، پاکستان کے دل لاہور میں واقع اس دینی درس گاہ کے بارے میں پہلے ہی بہت سن رکھا تھا، اب اسے خود دیکھنے کا موقع بھی مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس دینیہ تبلیغ کے بہترین مراکز ہیں جو عوام کو دینی معاملات میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے لاہور میں حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر کا دورہ کیا۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے سفیر کا استقبال کیا اور انہیں عظیم دینی درس گاہ کے مختلف شعبہ جات اور جامع مسجد علی کا دورہ کروایا۔ بریفنگ دیتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے ایرانی سفیر کو بتایا کہ 1954 سے جامعہ المنتظر علمی و دینی خدمات سرانجام دے رہا ہے اور وفاق المدارس الشیعہ کا ہیڈکوارٹر بھی ہے، جس کیساتھ ملحق مدارس کی تعداد تقریباً 500 ہے، جن میں 150 طالبات کے مدارس بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی عوام اور مدارس دینیہ کے درمیان اتحاد وحدت کی فضا موجود ہے۔ پانچوں وفاق المدارس اتحاد تنظیمات مدارس کے پلیٹ فارم پر متحد اور مربوط ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام دینی رغبت رکھتے اور فرقہ وارانہ سوچ سے بیزار ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا کہ انہیں جامعتہ المنتظر میں آکر بہت خوشی ہوئی ہے، پاکستان کے دل لاہور میں واقع اس دینی درس گاہ کے بارے میں پہلے ہی بہت سن رکھا تھا، اب اسے خود دیکھنے کا موقع بھی مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس دینیہ تبلیغ کے بہترین مراکز ہیں جو عوام کو دینی معاملات میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر علامہ محمد افضل حیدری، علامہ مہدی حسن، علامہ اعجاز حسین حیدری، علامہ غلام باقر گھلو اور قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 846966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846966/لاہور-ایرانی-سفیر-کا-جامعہ-المنتظر-دورہ-مختلف-شعبہ-جات-دیکھے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org