0
Wednesday 26 Feb 2020 19:59

لاہور، بس اڈوں اور ریلوے سٹیشن پر ٹریول آئی سافٹ ویئر نصب

لاہور، بس اڈوں اور ریلوے سٹیشن پر ٹریول آئی سافٹ ویئر نصب
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس ایک بار پھر لاری اڈوں اور ریلوے سٹیشنز پر مسافروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے میدان میں آگئی۔ پولیس کے ٹریول آئی سافٹ وئیر کو مسافر بس سروس سسٹم سے منسلک کر دیا گیا۔ ہر مسافر کا پولیس کے کریمینل ریکارڈ سے موازنہ کیا جا سکے گا اور مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے گی۔ تین سال پہلے بھی ایسا ہی ایک سافٹ ویئر بس اڈوں پر نسب کیا گیا تھا لیکن افسران کے تبادلوں کے بعد وہ منصوبہ کارگر نہ رہا۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے تین سال قبل ہوٹل آئی کے نام سے ایک سافٹ ویئر تشکیل دیا گیا تھا جس کو ہوٹلز میں انسٹال کیا گیا جہاں پر آنیوالے ہر مہمان کا شناختی کارڈ سافٹ ویئر میں درج کرنے سے اس کا کریمینل ریکارڈ پولیس کے سامنے الرٹ کی صورت میں آ جاتا تھا جس کے بعد اسی سوفٹ ویئر کو بس اڈوں کیساتھ منسلک کر دیا گیا تھا تاکہ مسافروں کا ڈیٹا بھی چیک کیا جا سکے تاہم سابق افسران کے جانے کیساتھ ہی یہ تمام اقدامات فائلوں کی نذر ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تاہم اب ایک بار پھر لاہور پولیس ٹریول آئی سافٹ ویئر کے نام سے سافٹ ویئر کو بس اڈوں میں انسٹال کر رہی ہے جس کے تحت جو مسافر ٹکٹ خریدے گا اس کا شناختی کارڈ سافٹ ویئر میں ڈال کر چیک کیا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ایڈمن نے اس حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں ایس پی سکیورٹی سمیت ٹرانسپورٹرز بھی شامل تھے۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ اس سافٹ ویئر کو ریلوے سٹیشن پر بھی نصب کیا جائے گا جس کی تنصیب کے بعد سفر کرنیوالے ہر مسافر پر نظر رکھی جا سکے گی اور جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت بھی مانیٹر ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 846968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش