0
Wednesday 26 Feb 2020 21:00

کرونا وائرس کا خطرہ، گلگت کے بعد سکردو میں بھی موسمی پرندوں کے شکار پر پابندی

کرونا وائرس کا خطرہ، گلگت کے بعد سکردو میں بھی موسمی پرندوں کے شکار پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ گلگت کے بعد سکردو میں بھی موسمی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے 26 اپریل تک ہر قسم کے موسمی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پیشہ ور شکاری سب ڈویژن سکردو کی حدود میں موسمی پرندوں کا شکار کرتے ہیں، ہمسایہ ملک چین میں مہلک بیماری کرونا وائرس کی وجہ سے کافی  اموات ہوئی ہیں اور یہ وائرس بھارت بھی پہنچ چکا ہے۔ خدانخواستہ یہ مہلک بیماری پرندوں کے ذریعے ہمارے ملک میں بھی منتقل ہونے کا امکان ہے، اس لئے اے سی سکردو نے دفعہ 144 کے تحت موسمی پرندوں کے شکار، کاروبار اور کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یاد رہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر گلگت اور ہنزہ میں پہلے ہی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد ہے۔
خبر کا کوڈ : 846984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش