QR CodeQR Code

پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

26 Feb 2020 21:52

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس کراچی میں رپورٹ کیا گیا ہے، کراچی کے شہری 22 سالہ یحییٰ جعفری میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس نے حال ہی میں ایران سے کراچی کا سفر کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ نے کراچی کے 22 سالہ نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق کردی۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس کراچی میں رپورٹ کیا گیا ہے، کراچی کے شہری 22 سالہ یحییٰ جعفری میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس نے حال ہی میں ایران سے کراچی کا سفر کیا تھا۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے متاثرہ نوجوان اور اس کی فیملی کو نجی اسپتال کے کورینٹائن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے جب کہ متاثرہ نوجوان کے ہمراہ ایران سے آنے والے دیگر افراد کا بھی ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 847000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847000/پاکستان-میں-کرونا-وائرس-کا-پہلا-کیس-سامنے-آ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org