0
Wednesday 26 Feb 2020 23:10

پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق

پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے پاکستان میں 2 کرونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کردی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کوررونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 2 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں، کلینیکل اسٹینڈرڈز کے مطابق دونوں کیسز کا خیال رکھا جا رہا ہے، دونوں مریض اب تک مستحکم حالت میں ہیں، پریشانی کی بات نہیں، تمام معاملات کنٹرول میں ہیں۔ اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس کراچی میں رپورٹ کیا گیا ہے، کراچی کے شہری 22 سالہ یحییٰ جعفری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس نے حال ہی میں ایران سے کراچی کا سفر کیا تھا۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے متاثرہ نوجوان اور اس کی فیملی کو نجی اسپتال کے کورینٹائن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے جبکہ متاثرہ نوجوان کے ہمراہ ایران سے آنے والے دیگر افراد کا بھی ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص ایران سے بذریعہ جہاز کراچی پہنچا تو اس کی ایئرپورٹ پر اسکریننگ نہیں کی گئی کیوں کہ ایئرپورٹ صوبائی نہیں وفاق کے کنٹرول میں آتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کررہی ہے اور اس حوالے سے اسپتالوں کو کٹس فراہم کی جاچکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 847016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش