QR CodeQR Code

ارکان اسمبلی کی حمایت ملی تو بطور وزیراعظم واپس آؤنگا، مہاتیر محمد

26 Feb 2020 22:04

چند روز قبل سیاسی اختلافات کے بعد مہاتیر کی پارٹی حکمران اتحاد سے الگ ہوگئی تھی، جس کے بعد ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد مستعفی ہوگئے تھے اور اپنا استعفیٰ بادشاہ کو بھجوا دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ملائیشیاء کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کی حمایت ملی تو بطور وزیراعظم واپس آؤں گا، سیاسی اختلافات کے بعد مہاتیر کی پارٹی حکمران اتحاد سے الگ ہوگئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیاء کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے استعفیٰ کے بعد واپسی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کی حمایت ملی تو بطور وزیراعظم واپس آؤں گا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مہاتیر محمد کے بطور وزیراعظم دوبارہ آنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل سیاسی اختلافات کے بعد مہاتیر کی پارٹی حکمران اتحاد سے الگ ہوگئی تھی، جس کے بعد ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد مستعفی ہوگئے تھے اور اپنا استعفیٰ بادشاہ کو بھجوا دیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہاتیر محمد کی پارٹی نئی حکومت بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور مہاتیر محمد کا استعفیٰ اسی سلسلے کی کڑی ہے، نئی حکومت میں انور ابراہیم کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ مہاتیر محمد نے 2018ء میں اپنے حریف انور ابراہیم کے ساتھ مل کر حکومت بنائی تھی، مہاتیر محمد اور انور ابراہیم میں مختلف سیاسی امور پر اختلافات رہے ہیں، جس کے بعد مہاتیر محمد کی پارٹی کی جانب سے نئی حکومت انور ابراہیم کے بغیر بنائے جانے کی امید کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 847017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847017/ارکان-اسمبلی-کی-حمایت-ملی-بطور-وزیراعظم-واپس-ا-ؤنگا-مہاتیر-محمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org