QR CodeQR Code

کورونا وائرس، بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند

26 Feb 2020 23:17

سرکاری اعلامیے کے مطابق صوبے کے تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد یکم مارچ کو کھلنے تھے، تاہم کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی طور پر 15 مارچ تک تعلیمی ادارے بند کئے جارہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق صوبے کے تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد یکم مارچ کو کھلنے تھے، تاہم کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی طور پر 15 مارچ تک تعلیمی ادارے بند کئے جارہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 847018

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847018/کورونا-وائرس-بلوچستان-میں-تمام-تعلیمی-ادارے-15-مارچ-تک-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org