QR CodeQR Code

کرونا وائرس سے 5 لاکھ برطانوی شہریوں کی ہلاکت کا خدشہ

26 Feb 2020 22:15

برطانیہ کے اندر گیارہ اسپتالوں اور 100 سے زیادہ این ایچ ایس کلینکس میں ہزاروں افراد کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ سرکاری کاغذات کے مطابق 8 اسکول کرونا وائرس کیوجہ سے بند ہوچکے ہیں اور درجنوں برطانوی شہری اسپین میں قرنطینہ کے اندر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سرکاری رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس پانچ لاکھ برطانوی شہریوں کو ہلاک اور 80 فیصد آبادی کو متاثر کرسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق معمر اور بیمار افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ زیادہ ہے اور اگر یہ بیماری پھیل گئی تو برطانوی محکمہ صحت بدترین پریشر کا شکار ہوسکتا ہے۔ برطانیہ کے اندر گیارہ اسپتالوں اور 100 سے زیادہ این ایچ ایس کلینکس میں ہزاروں افراد کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ سرکاری کاغذات کے مطابق 8 اسکول کرونا وائرس کی وجہ سے بند ہوچکے ہیں اور درجنوں برطانوی شہری اسپین میں قرنطینہ کے اندر ہیں۔

اس سے قبل برطانوی چیف میڈیکل آفیسر واضح کرچکے ہیں کہ کرونا وائرس کو عالمی وباء ڈکلیر کیا گیا تو برطانیہ میں اسکولز کو بند اور پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں وائرس پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث منگل کے روز متعدد اسکولوں کو بند کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات کے مطابق تمام فیصلے لیے جائیں گے، جس کا مقصد صرف کرونا کو پھیلنے سے روکنا ہے، شمالی برطانیہ کے متعدد سکولز کے طلباء سیاحتی دورے پر اٹلی گئے تھے اور خدشہ ہے کہ وہ اپنے ساتھ وائرس لائے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 847019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847019/کرونا-وائرس-سے-5-لاکھ-برطانوی-شہریوں-کی-ہلاکت-کا-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org