0
Wednesday 13 Jul 2011 12:09

اُسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد آپریشن میں ہلاکت محض ڈرامہ ہے، سابق آرمی چیف

اُسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد آپریشن میں ہلاکت محض ڈرامہ ہے، سابق آرمی چیف
لاہور:اسلام ٹائمز۔ سابق فوجی سربراہ جنرل (ریٹائرڈ) اسلم بیگ نے کہا ہے کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ اُسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد آپریشن میں ہلاکت محض ڈرامہ ہے، وہ وقت نیوز کے پروگرام ہاٹ لائن میں بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے لوگ بھی ابھی تک یہ ماننے کو تیار نہیں کہ اُسامہ واقعی ایبٹ آباد میں مرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور خاص طور پر سی آئی اے والوں نے اُسامہ کو محض ”ہوا“ بنا رکھا تھا وگرنہ وہ کسی کے خلاف کچھ نہیں کر رہا تھا۔ اُسامہ دو سال قبل افغانستان میں مارا گیا تھا۔ ایبٹ آباد میں صرف اُسامہ کا ہمشکل لا کر اسے مارا گیا ہے۔ امریکہ نے خواب میں بھی نہیں سوچا ہو گا کہ وہ افغانستان میں ہار جائے گا۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا جنرل (ر) پرویز مشرف نے نائن الیون کے بعد امریکہ کا ساتھ دینے کا غلط فیصلہ کیا۔ امریکی فوج نے افغانستان میں اترنے کے بعد ملا عمر کو مذاکرات کا پیغام بھجوایا، لیکن ملا عمر نے مذاکرات کی بجائے لڑائی کو ترجیح دی اور وہ جنگ جیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 84702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش