QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ پنجاب کا جمعہ کو دورہ لیہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان متوقع

26 Feb 2020 23:50

ذرائع کے مطابق اس دورہ کے موقع پر توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ وزیراعلیٰ اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرینگے، جس میں مین ایم ایم روڈ کو دو رویہ کرنا، چوک اعظم کو تحصیل کا درجہ دینا اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا آمدہ جمعہ کو ضلع لیہ کا اہم دورہ متوقع ہے، اور اس دوران وہ اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے۔ ذرائع نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے لیہ کا دورہ کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی انکے ہمراہ تھے، تاہم احساس پروگرام کا آغاز ہونے کیوجہ سے ضلع لیہ میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کوئی اہم اعلان نہیں ہوسکا، جس پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور اراکین اسمبلی پر شدید عوامی دباو تھا، اس بنا پر وزیراعلیٰ بزدار نے آئندہ جمعہ کو لیہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس دورہ کے موقع پر توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ وزیراعلیٰ اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرینگے، جس میں مین ایم ایم روڈ کو دو رویہ کرنا، چوک اعظم کو تحصیل کا درجہ دینا اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 847027

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847027/وزیراعلی-پنجاب-کا-جمعہ-کو-دورہ-لیہ-اہم-ترقیاتی-منصوبوں-اعلان-متوقع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org