0
Wednesday 13 Jul 2011 12:24

ایبٹ آباد جعلی ویکسینیشن مہم، ڈاکٹر شکیل کی رہائی کیلئے امریکا پاکستان پر دباو ڈال رہا ہے، برطانوی اخبار

ایبٹ آباد جعلی ویکسینیشن مہم، ڈاکٹر شکیل کی رہائی کیلئے امریکا پاکستان پر دباو ڈال رہا ہے، برطانوی اخبار
لندن:اسلام ٹائمز۔ برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ سی آئی اے کی جعلی ویکسینیشن مہم میں حصہ لینے والے سینیئر پاکستانی ڈاکٹر کی رہائی کیلئے امریکا پاکستان پر دباوٴ ڈال رہا ہے۔ برطانوی اخبار گارجین نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ابیٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کے ڈی این اے حاصل کرنے کیلئے سی آئی اے کی جعلی ویکسینیشن مہم میں حصہ لینے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کیلئے واشنگٹن اسلام آباد پر دباوٴڈال رہا ہے۔ اخبار نے پاکستانی اور امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی حکام ڈاکٹر شکیل آفریدی اور ان کے اہل خانہ کو امریکا منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ اخبار کے مطابق ڈاکٹر شکیل آفریدی کو آئی ایس آئی نے پشاور کے کارخانو بازار سے حراست میں لیا ہے۔
گارڈین نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو خیبر پختونخواہ میں اپنے دفتر سے گھر آتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں نے اٹھایا اور بعد میں انہیں اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 84705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش