QR CodeQR Code

یمن، دفاعی فورسز نے جارح سعودی اتحاد کا ایک اور پیشرفتہ جاسوس طیارہ مار گرایا

27 Feb 2020 04:56

عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کا یہ جاسوس طیارہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے "نجران" کے قریب واقع یمن کے سرحدی علاقے "الصوح" میں گرایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی دفاعی فورسز نے ملک میں تیار کردہ اپنے نئے ایئرڈیفنس میزائل سسٹمز کے ذریعے جارح سعودی عرب کا ایک اور پیشرفتہ جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یمن کے شمال مغربی علاقے میں جاسوسی میں مشغول جارح سعودی فوجی اتحاد کا ایک پیشرفتہ جاسوس طیارہ یمنی اینٹی ایئرکرافٹس کا نشانہ بنا ہے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کا یہ جاسوس طیارہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے "نجران" کے قریب واقع یمن کے سرحدی علاقے "الصوح" میں گرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی دفاعی فورسز نے جاری ہفتے ملک میں تیار کردہ متعدد نئے ایئرڈیفنس میزائل سسٹمز کو متعارف کروایا تھا جن کے ذریعے جاری کی گئی وارننگز کی بناء پر چند روز قبل ہی یمنی مشرقی و شمالی علاقہ جات میں جارح سعوی اتحاد کے متعدد ڈرون و جیٹ طیاروں کو یمنی آسمان ترک کرنا پڑا تھا۔ یمنی دفاعی فورسز نے صنعاء میں منعقد ہونے والی "شہید عبدالعزیز الھمھرم" نمائش میں ثاقب1، ثاقب2، ثاقب3 اور فاطر1 نامی ملک کے اندر تیار کردہ زمین سے ہوا میں مار کرنے والے ہوائی دفاع کے نئے میزائل سسٹمز متعارف کروائے تھے۔


خبر کا کوڈ: 847050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847050/یمن-دفاعی-فورسز-نے-جارح-سعودی-اتحاد-کا-ایک-اور-پیشرفتہ-جاسوس-طیارہ-مار-گرایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org