0
Thursday 27 Feb 2020 18:57

وفاق المدارس الشیعہ کے سالانہ امتحانات 2 مارچ سے شروع ہوں گے

وفاق المدارس الشیعہ کے سالانہ امتحانات 2 مارچ سے شروع ہوں گے
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام طلبا و طالبات کے سالانہ امتحانات 2 مارچ سے ملک بھر میں سے شروع ہوں گے۔ ناظم امتحانات مولانا سید شاہد حسین نقوی کے مطابق روزانہ دو پرچے ہوں گے، ہر پرچہ تین گھنٹے کا ہوگا، پہلا پرچہ 9 بجے صبح اور دوسرا 2 بجے دوپہر شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الشھادة الثانویہ العامہ فی علوم العربیہ والاسلامیہ (میٹرک)، الشھادة الثانویہ الخاصہ (ایف اے)، الشھادة العالیہ (بی اے) اور الشھادة العالمیہ (ایم اے عربی، اسلامیات) کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق قرآن، حدیث، تفسیر، اخلاق، منطق، فلسفہ، سیرت، لغت، تاریخ، فقہ، صرف، نحو، اصول الفقہ، عقائد، ادب اور زبانی امتحان طے شدہ اوقات کے مطابق منعقد ہوں گے۔ تمام امیدواروں کو رول نمبر سلپ جاری کر دی گئی ہیں۔ وفاق المدارس الشیعہ کی ویب سائیٹ www.wmshia.com پر بھی ڈیٹ شیٹ موجود ہے۔ امتحانات 5 مارچ تک جاری رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 847075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش