QR CodeQR Code

عمران خان آج ایک روزہ دورے پر قطر جائیں گے

27 Feb 2020 09:09

واضح رہے کہ 2018ء میں منصب سنبھالنے کے بعد سے لے کر اب تک وزیراعظم عمران خان کا قطر کا یہ دوسرا دورہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج قطر روانہ ہوں گے جو اعلیٰ سطح کے عمومی دوروں کا حصہ ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم امیر قطر شیخ تميم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کا دورے کے دوران باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور خطے میں ہونے والی پشرفت پر خیالات کے تبادلے پر توجہ مرکوز رہے گی۔ وزیراعظم کے دورے کے 2 روز بعد ہی امریکا اور طالبان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں معاہدے پر دستخط کریں گے۔ واضح رہے کہ 2018ء میں منصب سنبھالنے کے بعد سے لے کر اب تک وزیراعظم عمران خان کا قطر کا یہ دوسرا دورہ ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 847078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847078/عمران-خان-آج-ایک-روزہ-دورے-پر-قطر-جائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org