QR CodeQR Code

این جی اوز کی مانیٹرنگ کیلئے سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا

27 Feb 2020 10:15

سافٹ ویئر کی مدد سے ایف بی آر، نادرا، کسٹمز اور ایکسائز کو این جی اوز کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حکام کے مطابق اس وقت پنجاب میں کام کرنیوالی ملکی اورغیر ملکی این جی اوز تین مختلف محکموں کے پاس رجسٹرڈ کی جاتی ہیں ان میں سکیورٹی ایکسچینج کمیشن، محکمہ انڈسٹریز اور محکمہ سوشل ویلفیئر شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں کام کرنیوالی این جی اوز کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے پی آئی ٹی بورڈ کی خدمات  حاصل کرلی گئیں۔ اس حوالے سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے مختلف سرکاری محکموں کے پاس رجسٹرڈ ملکی اورغیر ملکی این جی اوز کی تفصیلات ایک ہی پیج پر فراہم کرنے کیلئے ویب پورٹل اور سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے۔ سافٹ ویئر کی مدد سے ایف بی آر، نادرا، کسٹمز اور ایکسائز کو این جی اوز کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔  پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حکام کے مطابق اس وقت پنجاب میں کام کرنیوالی ملکی اورغیر ملکی این جی اوز تین مختلف محکموں کے پاس رجسٹرڈ کی جاتی ہیں ان میں سکیورٹی ایکسچینج کمیشن، محکمہ انڈسٹریز اور محکمہ سوشل ویلفیئر شامل ہیں۔
 
حکام نے بتایا کہ ان تینوں محکموں کے پاس رجسٹرڈ 7 ہزار693 این جی اوز کا ڈیٹا ویب پورٹل پر جاری کیا جائیگا۔ اس حوالے سے ویب پورٹل اور سافٹ ویئر تیار ہو چکے ہیں اور مارچ کے وسط میں ویب پورٹل کا افتتاح کر دیا جائیگا۔ حکام کے مطابق این جی اوز مختلف محکموں کے پاس رجسٹرڈ ہونے کی وجہ سے ان سے متعلق معلومات کا حصول خاصا مشکل ہے، تاہم اب ایک پیج پر تمام این جی اوز کی تفصیلات حاصل کی جا سکیں گی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے جوسافٹ ویئر تیار کیا ہے اس کی مدد سے مختلف سرکاری محکمے جن میں ایف بی آر، ایکسائز، نادرا اور کسٹمز شامل ہیں ان کو رسائی دی جائیگی اور وہ ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کی جائیدادوں، فنڈنگ، آفس بیئریرز کے غیر ملکی دوروں، بیرون ملک سے سامان کی درآمد سمیت دیگرمعلومات حاصل کر سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 847087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847087/این-جی-اوز-کی-مانیٹرنگ-کیلئے-سافٹ-ویئر-تیار-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org