دشمن کو 27 فروری کا سرپرائز پھر یاد دلائیں گے، فردوس عاشق
27 Feb 2020 10:44
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ہم پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمارے شاہینوں نے آج کے دن بھارتی غرور کا بت پاش پاش کر دیا۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج کے دن ہماری بہادر اور سربکف افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور ثابت کر دکھایا کہ ہماری امن پسندی کمزوری نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمارے شاہینوں نے آج کے دن بھارتی غرور کا بت پاش پاش کر دیا۔
خبر کا کوڈ: 847096