QR CodeQR Code

سعودی عرب نے پاکستانیوں کو جاری عمرہ ویزے منسوخ کر دیے

27 Feb 2020 11:20

حکام کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے عمرہ ویزے پر جانے والوں کے متعلق نئے احکامات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سعودی عرب نے پاکستانیوں کو جاری عمرہ ویزے منسوخ کر دیے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ایک مریض کراچی اور دوسرا اسلام آباد میں ہے۔ ادھر سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر عمرہ زائرین کے داخلے پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانیوں کو جاری عمرہ ویزے منسوخ کر دیے ہیں جس کے نتیجے میں کراچی، سیالکوٹ اور اسلام آباد سے جدہ اور مدینہ جانے والی پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے اور دیگر ایئر لائنز کو ہدایات جاری کر دی ہیں جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن کچھ دیر بعد جاری کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے عمرہ ویزے پر جانے والوں کے متعلق نئے احکامات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 847097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847097/سعودی-عرب-نے-پاکستانیوں-کو-جاری-عمرہ-ویزے-منسوخ-کر-دیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org