0
Thursday 27 Feb 2020 11:51

کورونا وائرس سے متاثرہ 97 فیصد مریض صحت مند ہو جاتے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

کورونا وائرس سے متاثرہ 97 فیصد مریض صحت مند ہو جاتے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا پاکستان میں کورونا وائرس کی تصدیق سے متعلق کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 97 فیصد مریض صحت مند ہوجاتے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے وفاقی سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر اللّٰہ بخش ملک کے ہمراہ پاک ایران بارڈر تفتان کے حفاظتی انتظامات کا دورہ کیا، اس دوران ظفر مرزا نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہیں، وفاق اور صوبے مل کر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تمام ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر سخت اسکریننگ ہو رہی ہے، کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے ہیلپ لائن 1166 قائم کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے، عوام احتیاط اور ذمہ داری کو اپنا شعار بنائیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزارتِ صحت کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں میں علیحدہ روم مختص کر دیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 847102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش