0
Thursday 27 Feb 2020 12:20

پاک فوج کے شاہین حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان

پاک فوج کے شاہین حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ائیر فورس کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں 27 فروری کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا گزشتہ سال 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارتی فوج کا غرور خاک میں ملایا تھا، پاک فوج کی بہترین کارکردگی عشروں کی محنت کی مرہون منت ہے۔ مجاہد انور خان نے کہا کہ پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، معاشی مسائل کی وجہ سے ٹیکنالوجی کے حصول میں مشکلات ہیں لیکن پاک فوج کے شاہین حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر مشکل گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کشمیر کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

 
خبر کا کوڈ : 847112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش