QR CodeQR Code

ہم ایسے رہبروں کیساتھ وابستہ ہیں جو خدا کے پسندیدہ ترین بندے ہیں، حنا تقوی

27 Feb 2020 13:17

لاہور میں جشن کی تقریب سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم لاہور کی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یوم مادر کی تقریب میں گورنر پنجاب کی اہلیہ سمیت اہم خواتین نے شرکت کی اور تقریب میں سیرت زہرا سلام اللہ علیہا کے پہلو اجاگر کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین خواتین کی تربیت کیلئے کوشاں رہے گی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے امام محمد باقر علیہ سلام کی سیرت اور ماہ رجب کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔


اسلام ٹائمز۔ یکم رجب اِمام محمد باقر(ع) کی ولادت با سعادت کے موقع پر امامبارگاہ احمد ہاؤس کیولری گراؤنڈ لاہور میں جشنِ ولادت اِمام (ع) منعقد کیا گیا۔ جشن کی تقریب سے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور حنا تقوی نے خطاب کیا۔ امام محمد باقر (ع) کا قول نقل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صلہ رحمی (رشتہ داروں سے حسنِ سلوک) اعمال کو پاکیزہ کرتی ہے، مال کو بڑھاتی ہے، بلاؤں کو دُور کرتی ہے، عمر کو دراز کرتی ہے۔ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم ایسے رہبروں کیساتھ وابستہ ہیں جو خدا کے پسندیدہ ترین بندے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیرت آئمہ پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگیاں بھی کامیاب کر سکتے ہیں اور اپنی آخروی نجات کا سامان بھی پیدا کر سکتے ہیں۔

حنا تقوی کا کہنا تھا کہ یوم مادر کی تقریب میں گورنر پنجاب کی اہلیہ سمیت اہم خواتین نے شرکت کی اور تقریب میں سیرت زہرا سلام اللہ علیہا کے پہلو اجاگر کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین خواتین کی تربیت کیلئے کوشاں رہے گی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے امام محمد باقر علیہ سلام کی سیرت اور ماہ رجب کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔ اس دوران سامعین و شرکائے جشن نے اُنہیں "یومِ مادر" کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور مجلس وحدتِ مسلمین شعبہ خواتین کی کاوشوں کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 847121

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847121/ہم-ایسے-رہبروں-کیساتھ-وابستہ-ہیں-جو-خدا-کے-پسندیدہ-ترین-بندے-حنا-تقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org