0
Thursday 27 Feb 2020 14:06

اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور

اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اومنی گروپ کے ڈائریکٹر عبدالمجید غنی کی قومی احتساب بیورو (نیب) کے دائر کردہ پانچوں کیسز میں ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس مینا گل حسن اورنگزیب اور جسٹس فیض انجم جندراں پر مشتمل ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے پارک لین، ٹھٹہ فراہمیِ آب، روشن سندھ پروگرم، گنے کی سبسڈی اور رفاہی پلاٹس کی الاٹمنٹ میں مبینہ گھپلوں سے متعلق کیسز میں 10 کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ خیال رہے کہ عبدالغنی مجید نے طبی بنیادوں پر ضمانت کی استدعا کی تھی۔ اسی بینچ نے 13 فروری کو انہیں میگا منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی تھی، اومنی گروپ کے ڈائریکٹر اور ان کے اہلِ خانہ کے دیگر اراکین بشمول انور مجید کو ابتدا میں منی لانڈرنگ کیس میں نامزد کیا تھا۔ یاد رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انور مجید کو اس وقت سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جب وہ 15 اگست 2018 کو جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے لیے از خود نوٹس پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی پر مشتمل 3 رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ بعدازاں سپریم کورٹ کے حکم پر ان کے نام کے ساتھ ساتھ ان کے اہلِ خانہ کے 4 اراکین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا
 
خبر کا کوڈ : 847130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش